Department of Urdu

غزل اور درسِ غزل

Date :

02-Feb-2015

Resource Person :

Prof. Malikzada Manzoor Ahmad, Retd. Professor, University of Lucknow

Summary:

پروفیسر ملک زادہ منظور احمد نے اردو غزل کی متمول روایت کا ذکر کرتے ہوئے اس کی ہمہ گیر مقبولیت کے اسباب پر روشنی ڈالی اور خاص طور سے غالب کی شاعری میں ادب اور سائنس کے حسین امتزاج پر سیر حاصل گفتگو کی۔ غالب کے ہاں غزلوں میں استفہامی لہجےکے وفور اور سائنسی انداز میں مظاہر کو دیکھنے کا جو نیا انداز ملتا ہے، مختلف اشعار کی مدد سے اس کو سمجھانے کی کوشش کی اور اس نکتے پر اپنی گفتگو مکمل کی کہ ادب مادہ پرستی کے پرآشوب دور میں کس طرح سے ہمارے جذبات ومحسوسات کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔

ہندوستانی ثقافت داستانوں کے آئینے میں

Date :

22-Jan-2015

Resource Person :

Prof. Mujawar Husain Rizvi, Retd. Professor, University of Hyderabad

Summary:

پروفیسر مجاور حسین رضوی نےدورحاضر میں داستانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جاتک کتھاؤں سے گفتگو شروع کی اور بتایا کہ داستانیں ہمیشہ سے خیروشر کی معرکہ آرائی کی ترجمان رہی ہیں اسی لیے داستانیں سلاتی نہیں بلکہ بیدار رکھتی ہیں۔ داستان کے فوق فطری عناصر اور اس کی تخیلاتی تحیرخیزیوں میں نئے دور کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے۔ یوں بھی داستانیں ہماری تہذیب وثقافت کی بہترین پاسداری کرتی ہیں۔ ملک کا ماضی اپنی تمام تر شاندار اور روشن روایتوں کے ساتھ داستانوں میں موجود ہے۔

Gallery